بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

دوران ذکر بلا اختیار حضرت خالد بن ولید کا نام زبان پر آجانا


سوال

 میں فجر کی نماز کے بعد درود شریف کا ورد کر رہا تھا کہ اچانک میری زبان پر حضرت خالد بن ولیدؓ کا نام  جاری ہو گیا۔ ایسی صورت میں کیا حکم ہے؟

جواب

بصورتِ مسئولہ اگر درود شریف کے وِرد کے دوران غیر ارادی طور پر  حضرت خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کا نام  زبان پر جاری ہوگیا تو اس پر مؤاخذہ نہیں ہے،  ہاں توجہ ہوتے ہی الفاظ کی اصلاح کرلینی  چاہیے۔ اور تنبہ کے بعد اگر جان کر پھر بھی اسی طرح وِرد جاری رکھا تو  اس کا حکم جاننے کے لیے الفاظ کی وضاحت  کے ساتھ  (یعنی کیا الفاظ ادا کیے) ، سوال دوبارہ ارسال کیجیے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144211201557

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں