بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

خاتون کا سینہ، پیٹھ پر لگنے کی وجہ سے انتشار ہونے سے حرمتِ مصاہرت


سوال

 ایک شخص اپنے باپ کی منکوحہ کو موٹر سائیکل پر بٹھا کر لے جا رہا تھا، راستہ خراب ہونے کی وجہ سے موٹرسائیکل پر بیٹھی عورت کا سینہ لڑکے کی کمر پر محسوس ہو رہا تھا، جس سے لڑکے کو شہوت محسوس ہوئی اور اس کے عضوِ تناسل میں سختی آگئی، لیکن اس سے آگے کچھ نہیں ہوا۔ سوال یہ ہے کہ کیا اس سے ان کے رشتے پر کوئی فرق پڑے گا؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں حرمتِ مصاہرت ثابت نہیں ہوئی، لہذا اس کے والد کا نکاح فاسد نہیں ہوا۔  البتہ آئندہ اس شخص کو احتیاط کی ضرورت ہے، سوتیلی والدہ کے ساتھ تنہائی میں بھی نہ رہے، اور بلاحائل چھونے سے یا موٹر سائیکل پر بلاحائل بٹھانے سے بھی احتراز کرے۔

فتاوی شامی میں ہے:

(قوله: بحائل لا يمنع الحرارة) أي ولو بحائل إلخ، فلو كان مانعًا لا تثبت الحرمة، كذا في أكثر الكتب.

(الدر المختار وحاشية ابن عابدين، كتاب النكاح، باب المحرمات 3/ 32 ط: سعيد)

فقط و الله أعلم


فتوی نمبر : 144201201199

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں