بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ختنہ کی ابتدا کب ہوئی؟


سوال

ختنہ کی ابتدا کب ہوئی؟

 

جواب

از رُوئے شرع مردوں کے لیے ختنہ کرنا سنتِ مؤکدہ ہے، سب سے پہلے حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اپنی ختنہ خود اپنے ہاتھوں سے  کی، اور عربوں میں بھی یہ سنتِ ابراہیمی رائج رہی؛ تا آں کہ  رسول اللہ ﷺ کی بعثت ہوئی تو آپ ﷺ نے بھی اِس سنت پر اُنہیں برقرار  رکھا، اور اُسے مذہبی شعائر میں شامل فرمایا۔

فتح الباری شرح صحیح البخاری میں ہے:

"عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: "اخْتَتَنَ إِبْرَاهِيمُ عَلَيْهِ السَّلاَم وَهُوَ ابْنُ ثَمَانِينَ سَنَةً بِالْقَدُّومِ".

(کتاب الاحادیث الانبیاء، باب قَوْلِ اللَّهِ تَعَالَى [165 النساء]: {وَاتَّخَذَ اللَّهُ إِبْرَاهِيمَ خَلِيلًا}، ج:6، ص:388، ط:دارالفکر)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144209201149

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں