کیا لڑکے اور لڑکی کی ختنہ ضروری ہے؟ اوردونوں کا اسلامی طریقہ کیا ہے؟
لڑکے کی ختنہ کرنا واجب ہے، جب کہ لڑکی کا ختنہ ضروری نہیں ہے۔ اگر لڑکی کو ختنے کی ضرورت ہی نہ ہو یا کسی قوم میں لڑکی کے ختنے کا رواج نہ ہو اور ختنہ کرنے کی صورت میں اسلامی حکم کے استہزاء کا خطرہ ہو تو اس صورت میں لڑکی کی ختنہ نہ کرنا ہی بہتر ہے۔ ختنے میں غیر ضروری گوشت کاٹ کر علیحدہ کردیا جاتا ہے جس کے عملی طریقہ کار کے متعلق کسی ماہر سے رہنمائی لی جاسکتی ہے۔
فتوی نمبر : 143510200028
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن