بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کھڑے ہوکر غسل کرنا


سوال

کھڑے ہو کر نہانے اور بیٹھ کر نہانے میں کون سا طریقہ بہتر ہے؟

جواب

غسل میں اصلاً  سارے جسم پر پانی ڈالنا فرض ہے، خواہ کسی بھی طریقہ سے ہو،شریعت نے کسی خاص کیفیت کی پابندی کو لازم قرارنہیں دیا۔البتہ  کھڑے ہوکر غسل کرنے کے بجائے بیٹھ کر غسل کرنا زیادہ پسندیدہ ہے، کیوں کہ اس میں ستر زیادہ ہے، لہٰذا اگر شاور سے غسل کرنا ہو تو اسراف سے اجتناب کیا جائے اور کوشش کی جائے کہ بیٹھ کر جس قدر ستر ہوسکے اس کا اہتمام کیا جائے۔

امدادالفتاوی میں ہے :

"غسل بیٹھ کر کرے یا کھڑے ہو کر ؟

سوال :  غسل اناث وذکور کاقیاماً وقعوداً یکساں حکم ہے یا متخالف، حدیث سے حضور اقدس ﷺاور حضرت عائشہؓ کا بیٹھ کر غسل فرمانا معلوم ہوتا ہے؟

الجواب: یکساں حکم ہے یعنی جائز دونوں ہیں اور قعوداً باعتبار اس کے کہ استر ہے افضل ہوگا ۔"

(امدادالفتاوی،ج:۱،ص:۷۶،ط:مکتبہ دارالعلوم کراچی) 

(غسل کے مسائل کا انسائیکلوپیڈیا،ص:۳۶۲،ط:بیت العمارکراچی۔)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144311101556

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں