بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

'خارجی' کا معنی


سوال

خارجی کے کیا معنی ہیں؟

جواب

لفظ خارجی جب صفت (کسی بات کی وضاحت) کے لیے استعمال ہو تو یہ 'بیرونی' یا 'باہر سے متعلق' یا 'ظاہری' کے معنی میں استعمال ہوتا ہے۔

نیز "خارجی" امتِ مسلمہ کے ایک گمراہ فرقے "خوارج" کی طرف بھی نسبت ہے،  جنہوں  نے حضرت علی رضی اللہ عنہ  سے بغاوت کرلی تھی۔

"خروج"  کا معنی نکلنا ہے، یہ امیر المؤمنین سیدنا حضرت علی رضی اللہ عنہ کی اطاعت سے اعلانیہ طور پر خارج ہوگئے تھے، یہ متشدّد قسم کے لوگ تھے، جو ظاہر میں تو  قرآن مجید کو فیصلہ کن قرار دیتے تھے، لیکن  درحقیقت سنت، احکامِ دین  اور اطاعت امیر کے حوالے سے سخت گمراہی میں جا پڑے، حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ان کے خلاف جنگ کی، رسول اللہ ﷺ  کی احادیثِ مبارکہ میں ان لوگوں کی صفات اور نشانیاں بتائی گئی تھیں، اور حضرت علی رضی اللہ عنہ کا ان سے جہاد کرنے کی پیشین گوئی بھی موجود تھی، چناں چہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ان ارشادات کی روشنی میں ان کے خلاف جنگ کرکے ان کی بیخ کنی فرمائی۔   فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144210200127

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں