بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

خریدے ہوئے مال کی واپسی یا تبدیلی کے بارے میں حدیث


سوال

خریدے ہوئے مال کی واپسی یا تبدیلی کے بارے میں حدیث کا حوالہ بتادیں۔

جواب

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:’’جو شخص (فروخت کرنےوالا) کسی مسلمان(خریدار) کا اقالہ قبول کرے(یعنی اگر وہ خریدی ہوئی چیز واپس کرناچاہے تواس سے واپس  لے لے)تو اللہ تعالی قیامت کے دن اس کی لغزش  معاف فرمائیں گے‘‘۔

سنن ابنِماجہمیں ہے:

"عن أبي هريرة-رضي الله عنه- قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «من أقال مسلماً  أقاله  الله عثْرتَه يوم القيامة»".

(أبواب التجارات، باب الإقالة، ج:3، ص:318، رقم:2199، ط:دار الرسالة العالمية)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144109201144

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں