بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

26 شوال 1445ھ 05 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

خرگوش کو تو حیض بھی آتا ہے یہ حلال کیوں ہے؟


سوال

خرگوش کوتو حیض بھی آتاہے یہ حلال کیوں ہے؟

جواب

خرگوش کھانا حلال ہے،اور   نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم کی خدمت میں خرگوش پیش کیا گیا، آپ ﷺ نے اسے قبول فرمایا،باقی رہی یہ بات کہ اس کے حلال ہونے کی وجہ کیا ہے تو جہاں واضح نص موجود ہو وہاں علتو ں سے بحث نہیں کی جاتی۔

سنن ترمذی میں ہے:

" عن هشام بن زيد بن أنس قال : سمعت أنساً يقول : أنفجنا أرنباً بمر الظهران فسعى أصحاب النبي صلى الله عليه و سلم خلفهتا فأدركتها فأتيت بها أبوطلحة فذبحها بمروة فبعث معي بفخذها أو بوركها إلى النبي صلى الله عليه و سلم فأكله، قال: قلت: أكله ؟ قال: قبله"۔

(أبواب الأطمعة، باب في أكل الأرنب،ج:4، س؛251۔ ط:داراحياء التراث)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144509102115

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں