بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کھڑے ہوکر نماز پڑھنے سے پیشاب بہتا ہے تو بیٹھ کر پڑھے


سوال

ڈلیوری کے دوران میری  پیشاب  کی نا لی ٹوٹ  گئی تھی جس  کی وجہ سے کھڑی ہوکر نماز پڑھوں تو پیشاب بہہ پڑتا ہے ۔  عام وقتوں  میں  وقتًا فوقتًا چلتے پھرتے بہہ پڑتا ہے،   کیا میں بیٹھ کر محتصرًا یعنی صرف فرض اور سنتِ مؤکدہ پڑھ سکتی ہوں؟  کیا ایسا کرنا شرعًا جائز ہے یا کوئی اور صورت ہے شریعت میں؟

جواب

صورتِ  مسئولہ میں کھڑےہو کر نماز پڑھنے سے پیشاب بہہ پڑتا ہے تو آپ بیٹھ کر مکمل نماز پڑھیں۔ یہ حکم فرض، واجب، سنن و نوافل، سب نمازوں کے لیے یکساں ہے۔نیز مذکورہ عذر کی وجہ سے عمومی احوال میں فرض، واجب اور سنتِ مؤکدہ پر اکتفا کرسکتی ہیں، تاہم نوافل کو بالکل ترک نہیں کرنا چاہیے، جب بیٹھ کر نماز پڑھنے کی صورت میں پیشاب نہیں نکلتا تو بیٹھ کر نوافل بھی پڑھ لیا کریں۔ 

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (2 / 96):

"أو كان لو صلى قائمًا سلس بوله أو تعذر عليه الصوم كما مر (صلى قاعدًا)."

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144208200183

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں