بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

روٹی کا خراب حصہ الگ کرتے ہوئے اگر صحیح حصہ بھی اس کے ساتھ الگ ہوجائےتو کیا کریں؟


سوال

روٹی کے کچے یا جلے ہوۓ ٹکڑے کو دورکرنے سے روٹی کا کچھ صحیح حصہ بھی چلا جاتا ہے اس کا کیا حکم ہے؟

جواب

روٹی کے کچے یا جلے ہوئے حصے کو صحیح روٹی سے توڑتے ہوئے پوری کوشش کی جائے کہ روٹی کاصحیح حصہ اس کے ساتھ نہ ٹوٹے،  کوشش کے باوجود اگر کچھ صحیح روٹی  بھی خراب روٹی کے ساتھ  شامل ہوجاتی  ہے تو اسے کچرے میں پھینکنے سے احتراز کریں، کسی جانور وغیرہ کی خوراک میں  استعمال کرلیں یا سوکھی روٹی خریدنے والے کو بیچ دیں، ایسی جگہ ڈال دیں جہاں گندگی نہ ہو، تاکہ پرندے یا حشرات الارض اسے خود ہی کھالیں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144201200864

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں