بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

کھانے کے دوران باتیں کرنا


سوال

کیا ہمارے پیارے حضورپاک (صلی اللہ علیہ وسلم) نے یہ بھی کہاتھا کہ کھانے کے دوران فضول بات بھی کرنا چاہیے ؟ کیوں کہ ہمارے معاشرے میں اکثر ایسا ہے  کہ لوگ کھانے کے دوران فضول بات کرتے ہیں۔ کیا یہ جائز ہے؟

جواب

واضح رہے کہ شریعت میں کھانا کھانے کے دوران باتیں کرنے سے منع نہیں کیا گیا،بلکہ کھانے کے دوران مکمل خاموش رہنے کو مکروہ کہا گیاہے،لہٰذا اگر کھانے پر کوئی بات کرنی ہوتو  غیبت، چغلی ، بدگوئی اور لایعنی باتوں  سےبچتے ہوئے سلیقے سے بات کرسکتے ہیں۔

فتاوی شامی میں ہے:

"ويكره السكوت حالة الأكل؛ لأنه تشبه بالمجوس، و يتكلم بالمعروف."

(كتاب الحظر والإباحة، ج:6، ص:340، ط:سعيد)

فتاویٰ عالمگیری میں ہے:

"يكره السكوت حالة الأكل؛ لأنه تشبه بالمجوس، كذا في السراجية. ولايسكت على الطعام ولكن يتكلم بالمعروف وحكايات الصالحين، كذا في الغرائب."

(كتاب الكراهية،الباب الثالث عشر في النهبة ونثر الدراهم والسكر وما رمى به صاحبه، ج:5، ص:345، ط:ماجدية)

فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144312100708

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں