گدھی کا دودھ حلال ہے یاحرام ہے؟ کھانسی سے شفا کے لیے لوگ پیتے ہیں۔ کیاحکم ہے؟
گدھی کا دودھ پینا مکروہِ تحریمی اور ناجائز ہے، جب کسی اور حلال دوائی سے علاج ممکن ہو تو اس کے استعمال کی گنجائش نہیں ہوتی، کھانسی کے علاج کے لیے اور بہت سی ادویات موجود ہیں، اس لیے کھانسی کے علاج کے لیے گدھی کا دودھ پینا جائز نہیں ہے۔
الفتاوى الهندية (5/ 355):
’’وتكره ألبان الأتان للمريض وغيره، وكذلك لحومها، وكذلك التداوي بكل حرام، كذا في فتاوى قاضي خان. ... يجوز للعليل شرب الدم والبول وأكل الميتة؛ للتداوي إذا أخبره طبيب مسلم أن شفاءه فيه ولم يجد من المباح ما يقوم مقامه‘‘. فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144108200557
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن