بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

22 شوال 1445ھ 01 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

کھانے کے بعد انگلیاں چاٹنا


سوال

حضور ﷺ کھانا کھانے کے بعد کتنی مرتبہ انگلیاں چاٹتے تھے؟

جواب

واضح رہے کہ کھانا کھانے کے بعد اپنی انگلیاں چاٹنا مسنون ہے،حدیث شریف میں اس کی ترغیب واردہوئی ہے،

چنانچہ بخاری شریف میں ہے:

عن ابن عباس عن النبی ﷺ قال:اذا اکل احدکم فلایمسح یدہ حتی یلعقھا،

یعنی جب تم میں سے کوئی کھانا کھالے  تو اپنا ہاتھ  (کسی کپڑے سے صاف کرنے کے بجائے)چاٹ لے.

باقی حدیث میں چاٹنے کا ذکر ہے،تعداد کاذکرنہیں ہے اور نہ ہی اس کی ضرورت ہے، بلکہ ظاہر ہے کہ انگلیاں اس قدر چاٹ لے کہ صاف ہوجائےاور اس پر کھانے کا کوئی اثر باقی نہ رہ جائے۔

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144307200061

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں