بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کھانے کی دیگ بنانے کی نذر مان کر اس کی قیمت دینا


سوال

 اگر کسی نے نذر مانی کہ میر ا یہ کام ہوجائے  تو میں اللہ کے لیے دو دیگ پکاؤں گا، پھر اس کا  کام ہوگیا، اس دوران اس نے کسی محتاج کو دیکھا کہ اس کو ضرورت ہے، اس نے اس نذر کی نیت سے دیگ کے پیسے اس کو دے دیے، کیا یہ نذر پوری ہوگئی یا نہیں؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں  دو دیگ نذر لازم ہونے کے بعد   اس کی جگہ اس کی قیمت مستحق شخص کو دے  دینے سے بھی نذر پوری ہوگئی۔

فتاوی شامی میں ہے:

(نَذَرَ أَنْ يَتَصَدَّقَ بِعَشَرَةِ دَرَاهِمَ مِنْ الْخُبْزِ فَتَصَدَّقَ بِغَيْرِهِ جَازَ إنْ سَاوَى الْعَشَرَةَ) كَتَصَدُّقِهِ بِثَمَنِهِ. [الدر مع الرد : ٣/ ٧٤١]

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144110200509

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں