بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کھانے کی چیز پر مضر صحت جراثیم لگ جائے تو اس کے کھانے کا حکم


سوال

اگر کھانے کی کوئی چیز کھاتے وقت نیچے گرجائے، وہ چیز گرنے سے ناپاک نہ ہوجائے، بلکہ صرف جراثیم لگ جائیں،  ایسے جراثیم کہ جس کے کھانے سے یا چاٹنے سے بیماری  پیدا ہوتی ہو تو اگر ہم اسے چاٹیں توکیا ہم گناہ گار ہوں  گے؟

جواب

صورتِ مسئولہ ميں اگر جراثیم لگنے سے واقعۃً مذکورہ چیز مضر صحت  بن گئی ہو تو اس کا استعمال حرام ہے، اگرچہ وہ  فی نفسہ وہ چیز حلال ہو۔

ارشادِ باری تعالی ہے:

{وَ لَا تُلْقُوْا بِاَیْدِیْكُمْ اِلَى التَّهْلُكَةِ وَ اَحْسِنُوْاۚ اِنَّ اللّٰهَ یُحِبُّ الْمُحْسِنِیْنَ}[195]

ترجمہ:’’اور اپنے آپ کو اپن ہاتھوں تباہی میں مت ڈالو اور کام اچھی طرح کیا کرو، بلاشبہ اللہ تعالی پسند کرتاہے اچھی طرح کام کرنے والوں کو‘‘۔

(بیان القران، ج:1، ص:135، ط:رحمانیہ)

علامہ بدرالدین عینی رحمہ کی کتاب ’’منحۃ السلوک‘‘ میں ہے:

"(ويحرم ‌أكل ‌التراب والطين) لورود النهي فيه، ولأنه يورث الاصفرار ووجع المثانة".

(کتاب الکرهية، ص:404، ط:وزارة الأوقاف، قطر)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144405101410

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں