بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

27 شوال 1445ھ 06 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

خنان نام کامعنی اورحکم


سوال

 میرا نام ''خَنان'' ہے اور میں اپنے نام کا اسلامی لحاظ سے مطلب جاننا چاہتا ہوں ،براے مہربانی اسلامی کتاب کا حوالہ دے کر بتایا جائے ۔

جواب

''خنان ''خاء کے زبراورنون مشدداورغیرمشددکےساتھ معنی ہے:آسودگی،آرام ،جب کہ خاء کےزیراور پیش اور نون غیرمشددکے ساتھ اونٹوں کے ناک کی بیماری یعنی زکام اور پرندوں کی گلے کی ایک بیماری کو کہاجاتاہے۔

لہذا معنی کے لحاظ سے خاءکے زبرکے ساتھ مذکورہ نام رکھنادرست ہے، جب کہ زیراور پیش کے ساتھ مذکورہ نام رکھنا مناسب نہیں ہے۔

لسان العرب میں ہے:

''قال الأصمعي: كان ‌الخنان داء يأخذ الإبل في مناخرها وتموت منه فصار ذلك تاريخا لهم، قال والخنان داء يأخذ الناس، وقيل: هو داء يأخذ في الأنف. ابن سيده: والخنان داء يأخذ الطير في حلوقها. يقال: طائر مخنون، وهو أيضا داء يأخذ العين.''

(حرف النون،فصل الخاء المعجمۃ،ج:13،ص:143،ط:دارصادر۔بیروت)

مصباح اللغات میں ہے:

''الخَنان''آسودگی،آرام''الخُنان والخِنان''اونٹوں کازکام ناک کی ایک بیماری  ،پرندوں کے گلے کی ایک بیماری .''۔

(حرف الخا،ص:220،ط:قدیمی کتب خانہ)

المنجدمیں ہے:

''الخنّان ''آسودگی ،زندگی کا آرام۔"

(ص:299،ط:دارالاشاعت)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144408101782

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں