بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

تلاوت کرتے ہوئے کھانا پینا


سوال

قرآنِ مجید پڑھتے ہوئے کھانا پینا جائز ہے یا بے ادبی کے زمرے میں آتا ہے؟

جواب

کھانے پینے کی چیز منہ میں رکھ  کر تلاوت کرنا قرآنِ مجید کے ادب کے خلاف ہے، اور اگر وہ چیز بدبودار ہو مثلاً نسوار ، تمباکو وغیرہ تو یہ فرشتوں کے لیے ایذا کا باعث بھی ہے؛ اس لیے قرآن کی عظمت کا استحضار کرتے ہوئے کھانے پینے سے فارغ ہوکر منہ صاف کرکے اطمینان سے تلاوت کرنی چاہیے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144109200547

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں