بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کھاناکھانے کے بعد ہاتھ پاؤں کے تلووں سے پونچھنا


سوال

کھانا کھانے کے بعد ہاتھوں کو پیروں کے تلوے سے پونچھنا کیسا ہے؟

جواب

صورت مسئولہ میں    کھاناکھانے کے بعد ہاتھوں کو پاؤں کے تلووں  سے پونچھنے سے  متعلق حضر ت عمررضی اللہ عنہ کا  ایک  اثر ملتا  ہے ، لہذا کھاناکھانے کے بعد پاؤں کے تلووں سے  ہاتھ  پونچھنا درست ہے  ۔

کنز العمال میں ہے :

"عن السائب بن يزيد قال: ربما تعشيت عند عمر بن الخطاب فيأكل الخبز واللحم ثم يمسح يده على قدمه ثم يقول: هذا منديل عمر وآل عمر."

(فضائل الفاروق رضي الله عنه12/625ط: مؤسسة الرسالة)

ترجمہ :"سائب بن یزید   فرماتے ہیں :بسااوقات میں  حضر ت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ  کے پاس  رات کاکھانا کھایا وہ روٹی اور گوشت کھاتے ، پھر اپنا ہاتھ   پاؤں پر   صاف کرلیتے اور فرماتے یہ عمر اور آل عمر کا رومال ہے ۔"

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144307100945

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں