بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

خانہ کعبہ کی شبیہ کا صدقہ باکس بنانا


سوال

صدقہ باکس کے طور پر خانہ کعبہ کا ماڈل بنانا جائز ہے؟ گتے کے ڈبے سے گھر میں بچے ایکٹیوٹی کرنا چاہ رہے ہیں؟

جواب

خانہ کعبہ کو اللہ رب العزت کے روئے زمین پر اپنا قبلہ قرار دیا ہے، جس کی وجہ سے اسے خاص شرف حاصل ہے، جس کے سبب خانہ کعبہ کی شبیہ بناکر اس کو کسی اور مقصد کے لیےاستعمال کرنے سے احتراز کرنا چاہیے، اگرچہ خانہ کعبہ کی شبیہ کو کعبة اللہ کا درجہ حاصل نہیں ہوتا، تاہم   خانہ کعبہ کی  شبیہ کا  صدقہ باکس بنانےمیں بچوں کے ناپختہ ذہنوں میں  کعبة  اللہ کے حوالے سے ایسا نظریہ پیدا ہونے کا خدشہ ہے کہ جس طرح درگاہوں پر لوگ نذرانے دیتے ہیں خانہ کعبہ پر بھی نذرانہ چڑھائے جاتے ہیں، لہذا کوئی سادہ سا صدقہ باکس بنا لیا جائے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144209200172

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں