بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 شوال 1445ھ 18 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

خانہ کعبہ کے مختلف حصوں کے نام


سوال

خانہ کعبہ کے مختلف حصوں کے نام بتادیں۔

جواب

خانہ کعبہ کی مشرقی دیوار میں خانہ کعبہ کا دروازہ ہے ، اس دیوار اور کعبہ کے دروازے کی طرف رخ کیاجائے تو بائیں کونے میں ایک پتھر نصب ہے اسے حجر اسود کہتے ہیں، اسی دیوارکے دائیں کونے کورکن عراقی کہاجاتاہے۔ رکن عراقی کے بالمقابل مغربی دیوار میں جوکونہ ہے اسے رکن شامی کہاجاتاہے اور حجراسود کے بالمقابل مغربی دیوار کے کونے کو رکن یمانی کہاجاتاہے۔ خانہ کعبہ کے دروازے اور حجر اسود کے درمیان کی جگہ کو ملتزم کہاجاتاہے۔ دروازے کو باب کعبہ کہاجاتاہے۔ خانہ کعبہ کی شمالی دیوار کے باہر قوس نما قدآدم کے برار دیوار کو حطیم کہاجاتاہے اورخانہ کعبہ کی چھت میں نصب پرنالے کو (جو حطیم میں گرتاہے) میزاب رحمت کہاجاتاہے۔ خانہ کعبہ کو کپٹرے کا غلاف پہنایاجاتاہے یہ غلاف کعبہ کہلاتاہے اور باب کعبہ پرجوخوبصورت منقش پردہ ہوتاہے اسے ستارہ کعبہ کہاجاتاہے۔ کعبہ کے دروازے کی جانب تقریبا 57فٹ کے فاصلہ پرزمزم کاکنواں ہے اور اسی جانب تقریبا 11میٹر کے فاصلے پرمقام ابراھیم ہے۔ خانہ کعبہ کے ارد گرد صحن جس میں طواف کیاجاتاہے اسے مطاف کہتے ہیں۔


فتوی نمبر : 143509200053

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں