بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

خانہ کعبہ کی چھت کو کیا کہا جاتا ہے؟


سوال

کعبہ کی چھت کو کیا کہا جاتا ہے؟

جواب

خانہ کعبہ کی چھت کا کوئی خاص نام کتابوں میں نہیں ملتا، خانہ کعبہ کی چھت کو ’’خانہ کعبہ کی چھت ‘‘ ہی کہا جاتا ہے ،اور عربی زبان میں اسے "ظھر بیت اللہ" (یہ الفاظ بعض احادیث میں  ذکر ہیں ) اور "سقفُ بیتِ اللہ" وغیرہ کہا جاتا ہے۔

وفي سنن الترمذي :

"عن ابن عمر: أن رسول الله صلى الله عليه و سلم نهى أن يصلى في سبعة مواطن: في المزبلة والمجزرة والمقبرة وقارعة الطريق وفي الحمام و [ في ] معاطن الإبل وفوق [ ظهر ] بيت الله."(2/ 177)

فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144205201252

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں