بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 شوال 1445ھ 02 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

خمیسو نام کا معنی


سوال

"خمیسو "نام کے معنی کیا ہے؟

جواب

سندھی زبان میں استعمال ہونے والالفظ "خمیسو " اصلاً عربی زبان میں استعمال ہونے والے لفظ  "خمیس" سے لیا گیا ہے، جس کے  معانی ہیں:

1)ہفتہ کا پانچواں دن ،پنچ شنبہ،جمعرات۔

2)وہ کپڑا جس کا طول پانچ گز ہو۔

3)وہ لشکر جس میں پوری پانچوں فوجیں (مقدمہ،قلب،میمنہ،میسرہ،ساقہ)ہو۔

المعجم الوسيط"میں ہے:

"(‌الخميس) جزء من خمسة أجزاء (ج) أخماس ويوم من أيام الأسبوع (ج) أخمسة وأخمساء وأخامس والجيش الجرار سمي بذلك لأنه خمس فرق المقدمة والقلب والميمنة والميسرة والساق ويقال ما أدري أي خميس الناس هو أي جماعتهم ومن الثياب والرماح وغيرهما ما طوله خمسة أذرع."

(باب الخاء، ج:1، ص:256، ط: دار الدعوة)

فقط و الله أعلم


فتوی نمبر : 144412101264

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں