بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

خالہ کی بیٹیوں کا حکم


سوال

 زید کی خالہ نے اپنی نانی کا دودھ  پیا ہوا ہے تو اس طرح وہ زید کی والدہ کی رضاعی  خالہ بھی ہو گئیں، تو کیا ان خالہ کی بیٹیاں زید کی رضاعی خالہ ہوں گی اور محرم ہوں گی یا غیر محرم ہی رہےگی۔

جواب

صورت ِمسئولہ میں خالہ کی بیٹیاں  زید کے لیے غیر محرم ہے  ،ان سےشرعاً پردہ  لازم ہے ۔

فتاوی شامی میں ہے :

"‌والمحرم ‌من ‌لا ‌يجوز ‌له ‌مناكحتها على التأبيد بقرابة أو رضاع أو صهرية كما في التحفة."

(کتاب الحج،ج:۲،ص:۴۶۴،سعید)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144309100965

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں