بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

خالہ کے مکان کے لیے پیسے جمع کیے اور خود خرچ کردیے


سوال

میں نے خالہ کے مکان کے لیے پیسے جمع کیے، میری نیت سو فیصد ٹھیک تھی جب جمع کررہا تھا ،مگر بعد میں میرے اپنے حالات بہت خراب ہوگئے جس کی وجہ سے میں وہ پیسے میں نے استعمال کرلیے،  میں خود بے روزگار ہوگیا،  کوئی حل بتائیں !

جواب

صورتِ  مسئولہ میں سائل نے  اپنی خالہ کے مکان کے لیے جو پیسے جمع کیے تھے،  اگر  یہ سائل کی  اپنی آمدن میں سے بطورِ  تبرع اور احسان  تھے تو  سائل کا اپنی ضرورت  میں استعمال کرنا درست ہے،  اور   اگر  سائل نے یہ پیسے کسی سے خالہ کے نام لیے تھے ، یا کوئی اور صورت تھی تو اس  کی وضاحت  لکھ کر بھیج دیں،  تب جواب دیا جائے گا ۔

فتاوی شامی میں ہے :

"(صحّ الرجوع فيها بعد القبض) أما قبله فلم تتمّ الهبة."

( کتاب الهبة، باب الرجوع  في الهبة، جلد ۵ / ۶۹۸ / ط : دار لفکر ) 

فقط واللہاعلم 


فتوی نمبر : 144212202148

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں