بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

27 شوال 1445ھ 06 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

حج بدل کا حکم


سوال

میں نے فریضہ حج  ادا کر لیا ،  کیا میں اپنی وفات شدہ  والدہ کی طرف سے  سعودیہ سے  حج  ادا کرسکتاہو   ں؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں جب آپ نے اپنا حج ادا کر لیا تو آپ والدہ کی طرف سے حجِ بدل ادا کر سکتے ہیں،البتہ اگر آپ کی والدہ پر حج فرض تھا اور اس نے وصیت بھی کی اور ترکہ کی تہائی سے پاکستان سے جا کر حج کیا جا سکتا ہے پھرآپ کی والدہ کا حج بدل سعودیہ سے کرانے سے نہیں ہو گا بلکہ پاکستان سے کرانا پڑے گا، اور اگر والدہ پر حج فرض نہیں تھا تو پھر آپ سعودیہ سے والدہ کے لیے حج بدل کر سکتے ہیں۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144508102197

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں