ایک جانور ہے جو کھیتی کا ہل جوتا ہوا ہے، کیا اس کی قربانی جائز ہے؟
بصورتِ مسئولہ جس بیل یا گائے نے ہل جوتا ہو، اگر اس کی عمر کم از کم دو سال ہو، اور اس میں قربانی سے مانع کوئی عیب نہ ہو تو اس کی قربانی کرنا جائز ہے، ہل جوتنا قربانی کے لیے عیب نہیں ہوتا۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144212200503
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن