بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

14 شوال 1445ھ 23 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

خدیجہ، حنہ، میرہا اور حفصہ نام


سوال

میں اپنی بیٹی کا نام خدیجہ رکھوں یا حنہ ؟

میں نے اپنی بڑی بیٹی کا نام "میرہا" سے بدل کر "حفصہ" رکھ لیا ہے، کیا میرہا نام بھی درست ہے ؟

جواب

خدیجہ اور حنہ، دونوں نام رکھنا درست ہے، البتہ  خدیجہ  نام رکھنا زیادہ بہتر اور بابرکت ہے؛ اس لیے کہ یہ رسول اللہ ﷺ کی پہلی زوجہ مطہرہ کا نام نامی ہے، آپ ﷺ کی تمام اولاد سوائے حضرت ابراہیم رضی اللہ عنہ کے انہی ام المؤمنین رضی اللہ عنہا سے تھی، آپ ﷺ کو ان سے بہت محبت تھی، ہر مشکل گھڑی میں انہوں نے آپ ﷺ کا ساتھ دیا، آپ ﷺ ان کی وفات پر بہت غمگین ہوئے، اور ان کی وفات کے بعد بھی ان کے تعلقات کا خیال رکھا، ان کا تذکرہ فرماتے تھے، انہیں یاد کرتے تھے، اور جنت کی عورتوں میں سے جن چارخواتین کے بہت زیادہ فضائل آپ ﷺ نے بیان فرمائے ہیں ان میں سے ایک حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا بھی ہیں۔

میرہا کوئی لفظ نہیں؛  لہذا آپ نے نام بدل کر حفصہ نام رکھ کر صحیح کیا۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144205200129

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں