بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

خام مال اور تیار شدہ مال پر سال گزرنے کی صورت میں زکوۃ نکالنے کا طریقہ


سوال

 زید نے کرش پلانٹ  لگایا تقریبًا ستر اسی  لاکھ خرچہ آیا،  سال پورا  ہونے پر کس حساب سے زکوةادا کرے گا  جب کہ  سٹاک تیار شدہ  مال بھی پڑا ہوا ہے  اور خام مال بھی پڑا ہوا ہے؟

جواب

جو رقم پلانٹ کی تعمیر اور مشینری وغیرہ پر صرف ہوئی ہے ان مشینوں اور آلات وغیرہ پر تو زکات نہیں ہے۔ البتہ جو مال خام ہے یا تیار ہے، ان دونوں پر زکات واجب ہوگی، زید کو  چاہیے کہ اپنے  تیار شدہ اور خام مال دونوں کی موجودہ مارکیٹ ویلیو  (بازاری قیمت) کے اعتبار سے کل مال کی مالیت کا اندازا لگا کر کل مالیت کا ڈھائی فیصد زکوۃ نکال دے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144108201263

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں