بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

خواب میں نذر ماننے سے کیا نذر لازم ہوگی؟


سوال

حالتِ  خواب میں حادثاتی ماحول دیکھ  کر خواب ہی میں اللہ کے راستے میں بطور نذر خرچ کا ارادہ کرنے سے کیا  نذر ادا کرنا لازم ہوجائے گا؟

جواب

واضح رہے کہ سوتا ہوا آدمی، نابالغ اور مجنون شرعی احکام کے مکلف نہیں ہیں، نیز  انبیاءِ کرام علیہم السلام کے علاوہ کسی کا خواب شرعی حجت نہیں ہوتا، لہٰذا حالتِ خواب میں اگر کسی نے حادثاتی ماحول دیکھ کر منت مان لی تو  شرعی اعتبار سے یہ نذر منعقد ہی نہیں ہوئی، لہٰذا اسے پورا کرنا ضروری نہیں ہے۔

البتہ اگر کوئی برا خواب دیکھا ہو تو اللہ تعالیٰ سے اس خواب کے شر سے پناہ مانگنی چاہیے، اور حسبِ توفیق کچھ صدقہ کردیا جائے تو بہتر ہے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144109202873

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں