بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کیا شرک سے توبہ کرنے کے لیے تجدیدِ ایمان ضروری ہے؟ شرک سے توبہ کرنے کا طریقہ


سوال

شرک سے توبہ کا کیا طریقہ ہے؟نیز شرک صرف توبہ کرنے سے معاف ہو جائےگا یا اس کے لئے تجدید ایمان کرنا ضروری ہے؟

جواب

صورت مسئولہ میںشرک سے سچی توبہ کرکے تجدید ایمان کرنا ضروری ہے۔ اور اگر شادی شدہ ہے تو تجدید نکاح کرنابھی ضروری ہوگا۔تجدیدِ نکاح کا طریقہ یہ ہے کہ خطبہ نکاح پڑھنے کے بعد دو مسلمان عاقل بالغ مردوں یا ایک مرد اور دو عورتوں کی موجودگی میں نئے مہر کے ساتھ ایجاب و قبول کرلیا جائے۔

تفسیر مظہری میں ہے:

" إن الله لايغفر أن يشرك به تعالى فى وجوب الوجود أو العبادة إذا مات وهو مشرك، و أما إذا تاب عن الشرك و آمن فيغفر له ما قد سلف منه من الشرك وغيره إجماعًا؛ لأنّ التائب من الذنب كمن لا ذنب له يعني كأنه لم يصدر عنه ذلك الذنب قطّ، قال الله تعالى: {قل للذين كفروا إن ينتهوا يغفر لهم ما قد سلف}."

(سورۃ النساء،1/ 791، ط:داراحیاء التراث)

مجمع الأنهر میں ہے:

"فما يكون كفرًا بالاتفاق يوجب إحباط العمل كما في المرتد وتلزم إعادة الحج إن كان قد حجّ ويكون وطؤه حينئذ مع امرأته زنا والولد الحاصل منه في هذه الحالة ولد الزنا۔"

(كتاب السير، باب المرتد، الصبي العاقل إذا ارتد، 1/687، ط: دار إحياء التراث العربي)

 شامی ميں ہے:

"أن ما يكون كفرا اتفاقا يبطل العمل والنكاح."

(كتاب الجهاد، باب المرتد،4/229، ط: سعيد)

سچی توبہ کرنے کے تین ارکان ہیں جس کا  طریقہ یہ ہے:الف:اپنے کئے پرندامت اختیارکرے۔ب:شرک کا گناہ کرنا  چھوڑدے ۔ج: آئندہ شرک سے باز رہنے کا پختہ عزم وارادہ کرے،پھر کلمہ شھادت ’’أَشْھَدُ أَنْ لَّا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰه وَ أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمََّدًا عَبْدُہٗ وَ رَسُوْلُه‘‘. زبان سے اداکیا جائے اور دل سے اس کی تصدیق کی جائے ،اسی طرح اللہ تعالی کی کتابیں، فرشتوں، رسولوں، آخرت کے دن، اچھی بری تقدیر اور روز قیامت جیسے بنیادی عقائد پر ایما ن کا اعتراف کرلے۔نیز اگر کسی چیز سے انکار کی بنا پر ایمان سے خارج ہوگیا تھا تو اس کا اقرار کر لے (مثلاً توحید کا انکار کرنے کی وجہ سے ایمان سے خارج ہوگیا تھا تو توحید کا اقرار کرے)اور اسلام کے  علاوہ تمام ادیان سے یاجس دین کے اختیار کرنے سے ایمان سے خارج ہوگیا تھااس سے بے زاری اور براءت کرے۔ 

ریاض الصالحین میں ہے:

"قال العلماء: التوبة واجبة من كل ذنب، فإن كانت المعصية بين العبد وبين الله تعالى لا تتعلق بحق آدمي، فلها ثلاثة شروط:

أحدها: أن يقلع عن المعصية.

والثاني: أن يندم على فعلها.

والثالث: أن يعزم أن لا يعود إليها أبدا. فإن فقد أحد الثلاثة لم تصح توبته."

(باب التوبة، ص:15، ط:دار ابن كثير)

فتاوی ھندیۃ میں ہے:

"وإسلامه أن يأتي بكلمة الشهادة، ويتبرأ عن الأديان كلها سوى الإسلام، وإن تبرأ عما انتقل إليه كفى كذا في المحيط."

(کتاب السیر،الباب التاسع فی احکام المرتدین،2/ 253، ط:دارالفکر)

إكفار الملحدين میں ہے:

"ثم اعلم أنه يؤخذ من مسألة العيسوي أن من كان كفره بإنكار أمر ضروري كحرمة الخمر مثلا أنه لابد من تبرؤه مما كان يعتقده، لأنه كان يقر بالشهادتين معه، فلابد من تبرؤه منه، كما صرح به الشافعية وهو ظاهر. "رد المحتار" من الارتداد.

قلت: وفي "جامع الفصولين": ثم لو أتى بكلمة الشهادة على وجه العادة لم ينفعه ما لم يرجع عما قال، إذ لايرتفع بها كفره اهـ."

( النقل فيه عن المحدثين والفقهاء والمتكلمين وكبار المحققين وجم غفير من المصنفين، ص: 63، ط: المجلس العلمي۔باكستان)

مجمع الأنهر ميں هے:

"ثم إن أتى بكلمة الشهادة على وجه العادة لم ينفعه ما لم يرجع عما قاله،لأنه بالإتيان بكلمة الشهادة لايرتفع الكفر۔"

(كتاب السير،باب المرتد،الصبي العاقل اذا ارتد، 1/ 687، ط:داراحياء التراث العربي)

فقط والله اعلم



فتوی نمبر : 144407102402

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں