بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

نیکی کی توفیق چھننے کی بد دعا کرنا


سوال

میں نے ایک دوست کو کہا کہ میں نے آپ کی دودھ والی بات فلاں کو بتائی ہو تو اللہ مجھے کبھی مسجد نہ بلائے ، وہ میری بات پر یقین نہیں کر رہا تھا،اس لیے میں نے یہ کہا، جب کہ میں یہ بھول چکا تھا کہ تھوڑی دیر پہلے میں نے یہ بات کی تھی، میں اللہ کے فضل سے الحمداللہ 5 وقت کا نمازی ہو،  لیکن اب مجھے یاد آیا تو بہت ڈر لگ رہا ہے ،اس کا حل بتادیں ۔

جواب

سائل کے لیے جائز نہیں تھا کہ وہ اپنے دوست کو یقین دلانے کےلیے یہ  کہتا کمیں نے آپ کی دودھ والی بات فلاں کو بتائی ہو تو اللہ مجھے کبھی مسجد نہ بلائے، سائل پر لازم ہے کہ وہ اس طرح کی قسم کھانے پر توبہ واستغفار کرے اور آئندہ جھوٹ بولنے پر نیکی کی توفیق چھن  جانے کی بددعانہ کرے۔

قرآن کریم میں اللہ تعالی کا ارشادباری تعالیٰ ہے:

"وَ لَوْ یُعَجِّلُ اللّٰهُ لِلنَّاسِ الشَّرَّ اسْتِعْجَالَهُمْ بِالْخَیْرِ لَقُضِیَ اِلَیْهِمْ اَجَلُهُمْؕ-فَنَذَرُ الَّذِیْنَ لَا یَرْجُوْنَ لِقَآءَنَا فِیْ طُغْیَانِهِمْ یَعْمَهُوْنَ."(سورة يونس،۱۱)

ترجمہ:"اور اگر الله تعالي لوگوں پر (ان كے جلدی مچانے کے موافق)جلدی سے نقصان واقع کردیاکرتا،جس طرح وہ فائدےکےلیے جلدی مچاتےہیں تو ان سےوعدہ( عذاب) کبھی کا پورا ہوچکاہوتا،سو(اس لیے ) ہم ان لوگوں کو جن کو ہمارے پاس آنےکا کھٹکا نہیں ہےان کے حال پر (عذاب)چند روز چھوڑے رکھتے ہیں کہ اپنی سرکشی میں بھٹکتے رہیں۔"

(ازبیان القرآن ،ج:2،ص:175،ط:رحمانیہ)

تفسیر قرطبی میں ہے:

"قوله تعالى: (ولو يعجل الله للناس الشر استعجالهم بالخير لقضي إليهم أجلهم) فيه ثلاث مسائل: الأولى- قوله تعالى: (ولو يعجل الله للناس الشر) قيل: معناه ولو عجل الله للناس العقوبة كما يستعجلون الثواب والخير لماتوا، لأنهم خلقوا في الدنيا خلقا ضعيفا، وليس هم كذا يوم القيامة، لأنهم يوم القيامة يخلقون للبقاء. وقيل: المعنى لو فعل الله مع الناس في إجابته إلى المكروه مثل ما يريدون فعله معهم في إجابته إلى الخير لأهلكهم، وهو معنى" لقضي إليهم أجلهم". وقيل: إنه خاص بالكافر، أي ‌ولو ‌يجعل ‌الله للكافر العذاب على كفره كما عجل له خير الدنيا من المال والولد لعجل له قضاء أجله ليتعجل عذاب الآخرة، قاله ابن إسحاق. مقاتل: هو قول النضر بن الحارث: اللهم إن كان هذا هو الحق من عندك فأمطر علينا حجارة من السماء، فلو عجل لهم هذا لهلكوا. وقال مجاهد: نزلت في الرجل يدعو على نفسه أو ماله أو ولده إذا غضب: اللهم أهلكه، اللهم لا تبارك له فيه والعنه، أو نحو هذا، فلو استجيب ذلك منه كما يستجاب الخير لقضي إليهم أجلهم. فالآية نزلت ذامة لخلق ذميم هو في بعض الناس يدعون في الخير فيريدون تعجيل الإجابة ثم يحملهم أحيانا سوء الخلق على الدعاء في الشر، فلو عجل لهم لهلكوا. الثانية- واختلف في إجابة هذا الدعاء، فروي عن النبي صلى الله عليه وسلم أنه قال: (إني سألت الله عز وجل ألا يستجيب دعاء حبيب على حبيبه). وقال شهر ابن حوشب: قرأت في بعض الكتب أن الله تعالى يقول للملائكة الموكلين بالعبد: لا تكتبوا على عبدي في حال ضجره شيئا، لطفا من الله تعالى عليه. قال بعضهم: وقد يستجاب ذلك الدعاء، واحتج بحديث جابر الذي رواه مسلم في صحيحه آخر الكتاب، قال جابر: سرنا مع رسول الله صلى الله عليه وسلم في غزوة بطن بواط «1» وهو يطلب المجدي بن عمرو الجهني."

(تفسیر القرطبی،سورة يونس 10: آية،ج:8،ص:314،ط:دارالکتب)

 سننِ ابنِ ماجہ میں ہے:

حضرت انس رضی الله عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:  ’’کل بني آدم خطاء وخیر الخطائین التوابون ‘‘۔

( سننِ ابنِ ماجہ،كتاب الزهد،باب الذكر التوبة، رقم :4251 ،ج:2،ص:1420،ط:دارالاحياء كتب)

ترجمہ:’’ تمام بنی آدم خطا کار ہیں اور بہترین خطا کار توبہ کرنے والے ہیں ‘‘

فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144404100636

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں