بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 شوال 1445ھ 02 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

کینولہ لگے ہونے کی حالت میں دورانِ وضو اس پر مسح کرنا درست ہے


سوال

کینولہ لگے ہونے کی حالت میں  اگر  وضو کیا جاۓ تو کینولہ پرمسح کے جواز میں علماء کا اختلاف ہے، کوئی جواز  کا قائل ہے اور کوئی عدمِ جواز کا ۔آپ حضرات کے نزدیک  مفتٰی بہ قول کیاہے؟

جواب

اگر وضو کے دوران کینولہ  پر پانی لگانے سے  نقصان کااندیشہ ہوتو اس صورت میں کینولہ پر صرف گیلا ہاتھ پھیر کر مسح کر لیا جائے اور باقی اعضاء پر پانی بہالیا جاۓ ،اس  طرح کرنے سے وضو ہو جائے گا۔

فتاوی شامی میں ہے:

"(‌ويمسح) ‌نحو (‌مفتصد وجريح على كل عصابة) مع فرجتها في الأصح (إن ضره) الماء (أو حلها) ومنه أن لا يمكنه ربطها بنفسه ولا يجد من يربطها.

(قوله نحو مفتصد إلخ) قال في البحر: ولا فرق بين الجراحة وغيرها كالكي والكسر؛ لأن الضرورة تشمل الكل.(انكسر ظفره فجعل عليه دواء أو وضعه على شقوق رجله أجرى الماء عليه) وإن قدر وإلا مسحه وإلا تركه

مطلب في لفظ كل إذا دخلت على منكر أو معرف (قوله على كل عصابة) أي على كل فرد من أفرادها سواء كانت تحتها جراحة وهي بقدرها أو زائدة عليها كعصابة المفتصد، أو لم يكن تحتها جراحة أصلا بل كسر أو كي، وهذا معنى قول الكنز كان تحتها جراحة أو لا، لكن إذا كانت زائدة على قدر الجراحة، فإن ضره الحل والغسل مسح الكل تبعا وإلا فلا، بل يغسل ما حول الجراحة ويمسح عليها لا على الخرقة، ما لم يضره مسحها فيمسح على الخرقة التي عليها ويغسل حواليها وما تحت الخرقة الزائدة؛ لأن الثابت بالضرورة يتقدر بقدرها كما أوضحه في البحر عن المحيط والفتح."

(كتاب الطهارة، باب المسح علي الخفين، ج:1، ص:281، ط:سعيد)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144506100818

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں