بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

سفر شرعی کی مسافت کا بیان


سوال

کتنا کلو میٹر سفر کرنے کے بعد سفرانہ نماز اداکرنے کا حکم ہے ؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں مسافر شخص قصرنماز آبادی سے نکلنے کے بعدپڑھےگا، اس کےلئے کلو میٹر کی حد نہیں ہے البتہ مسافت سفر سواستتر کلو میٹر ہونی چاہیے۔

الدر المختار مع رد المحتار میں ہے:

"من خرج من عمارة موضع إقامته ... مسيرة ثلاثة أيام و لياليها من اقصر ايام السنة...(صلى الفرض الرباعي ركعتين) وجوبا لقول ابن عباس: «إن الله فرض على لسان نبيكم صلاة المقيم أربعا والمسافر ركعتين."

  (كتاب الصلاة، باب صلاة المسافر،ج : 2 ص : 222 ط: سعيد)

فتاوی ہندیہ میں ہے:

"ولا بد للمسافر من قصد مسافة مقدرة بثلاثة أيام حتي يترخص برخصة المسافرين...الخ "

( كتاب الصلاة، الباب الخامس عشر في صلاة المسافر،ج : 1،ص: 139 ط: رشيدية)

فقط واللہ أعلم


فتوی نمبر : 144404102061

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں