بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کیکڑے کا سوپ پینے کا حکم


سوال

اگر کیکڑےکاسوپ پی لیا توکیا یہ گناہ ہے ؟ اس کا کیا کفارہ ہے؟۔کیا صرف توبہ سے یہ گناہ معاف ہوجاۓگا؟

جواب

 واضح رہے کہ علماۓ احناف کے نزدیک  سمندری جانوروں میں سے صرف مچھلی کھانا حلال ہے۔ کیکڑا چوں کہ مچھلی کی کسی قسم میں شامل نہیں، بلکہ    کیکڑے کا شمار  دریائی  خبیث جانوروں میں ہوتا ہے، اس لیے  کیکڑا کھانا یا اس کا سوپ پینا مکروہِ تحریمی ہے ،اور اس گناہ کا کوئی کفارہ نہیں ، صدقِ دل سے  توبہ و استغفار کرنےاورآئندہ کے لیے اس سے بچنے کا عزم کرنے  سے یہ گناہ معاف ہوجاۓ گا۔

درر الحکام لملا خسرو میں ہے:

"فلا يصح بيع ما لا يؤكل من حيوان الماء كالضفدع ‌والسرطان عندنا."

(كتاب الذبائح، ج:1، ص:281، ط:دار إحياء الكتب العربية)

مجمع الأنھر میں ہے:

"وفي التخصيص إشعار بعدم جواز هوام الأرض كالحية والعقرب ودواب البحر غير السمك كالضفدع ‌والسرطان."

(كتاب البيوع، باب السلم،مسائل شتى في البيع،ج:2، ص:108، ط:دار إحياء التراث العربي)

الفقہ الإسلامی وأدلتہ میں ہے:

"مذهب الحنفية: جميع مافي الماء من الحيوان محرم الأكل إلا السمك خاصة، فإنه يحل أكله بدون ذكاة إلا الطافي  منه، فإن مات وطفا على الماء لم يؤكل. وأدلتهم كثيرة منها قوله تعالى: {حرمت عليكم الميتة} [المائدة:3/ 5] وقوله {ويحرم عليهم الخبائث} [الأعراف:157/ 7] وما سوى السمك: من الضفادع ‌والسرطان والحية ونحوها: من الخبائث."

(‌‌الباب التاسع: الذبائح ، الفصل الأول ـ في الذبائح،‌‌ المبحث الرابع ـ الحيوان الذبيح،‌‌ النوع الأول ـ الحيوان المائي، ج:4، ص:2791، ط:دارالفکر)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144506100294

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں