بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

کیکڑے حلال ہے یا حرام؟


سوال

السلام عليكم ايك مفتى صاحب فرماتے ہے كہ مفتى عبدالسلام چاتگامى صاحبؒ نےكتاب جواہر الفقہ میں لكھا ہے كہ حنفى بھى مچھلی كے علاوہ شوافع وغيرہ کى طرح تمام سمندری غذا کیکڑے لابسٹر سکویڈ وغيرہ کھاسكتا ہے صرف پانی ہاگ سور اور مینڈک نہیں کھا سکتا كيا یہ درست ہے؟

جواب

مفتی عبد السلام چاٹگامی صاحب دامت برکاتہمپختہ عالم اور جید اور متقی ،حنفی عالم دین ہیں ان کی تحریراتاور فتاوی میں ایسی کوئی بات نہیں کہ حنفی کے لیے کیکڑے وغیرہ کھانا حلال ہے ۔اگرآپ کی نظر سے کوئی ایسی عبارت گزری ہے توہمیں وہ عبارت باحوالہ لکھ کر ارسال کیجیے۔


فتوی نمبر : 143502200016

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں