ہم اپنے گھروں جو لال بیگ چھپکلی چیونٹی وغیرہ کو جھاڑو وغیرہ سے یا پاؤں سے مار دیتے ہیں تو کیا یہ صحیح ہے ؟ کیا ان جانوروں کو مارنے سے ہمیں گناہ تو نہیں ملے گا ؟
یہ جانور چونکہ گندے اور گندگی کا ذریعہ نیز بعض موذوی بھی ہیں اس لیے ان جانوروں کو مارنے میں شرعاً کوئی حرج نہیں۔
فتوی نمبر : 143101200641
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن