خدیجۃ الکبری پورا نام رکھ سکتے ہیں ، یہاں تل کا کیا مطلب ہے ۔
واضح رہے کہ خدیجہ بہت مبارک اور اچھا نام ہے، ام المومنین اور کئی صحابیات کا نام ہے ۔
صورت مسئولہ میں خدیجہ کے ساتھ الکبری لگا سکتے ہیں ، واضح رہے کہ تل کوئی الگ لفظ نہیں، بلکہ پورانام بولتے ہوئے خدیجہ کے آخر میں ت کو الکبریٰ کے لام کے ساتھ ملاتے ہیں تو تل کی آواز پیدا ہوجاتی ہے ۔
(الاصابۃ فی تمییز الصحابہ، ج:۷، ص:۶۰۰، ط:بیروت)
الطبقات السنیۃفی تراجم الحنفیۃ میں ہے :
"وعائشة رضي الله تعالى عنها بعد خديجة الكبرى أفضل نِساء العالمين".
(الف،51)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144411101452
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن