بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رجب 1446ھ 19 جنوری 2025 ء

دارالافتاء

 

کیا دانتوں کے درمیان پھنسے ہوئے گوشت سے غسل جنابت کا اعادہ واجب ہے؟


سوال

اگر دانت میں گوشت کا ٹکڑا پھنسا ہوا رہ جائےتو  کیا غسل جنابت کا اعادہ  کرنا واجب ہے یانہیں ؟

جواب

 دانتوں کے درمیان پھنسے ہوئے غذااور گوشت کے ٹکڑے    عام طور پر  پانی کے پہنچنے کو نہیں روکتے،لہذا غسل کا اعادہ واجب نہیں ہے۔

فتح القديرمیں ہے: 

"ولو كان سنه مجوفًا أو بين أسنانه طعام أو درن رطب يجزئه؛ لأن الماء لطيف يصل إلى كل موضع غالبا، كذا في التجنيس". 

(کتاب الطہارات، فصل في الغسل، ج: 1، ص: 56، ط: دار الفكر)

الفتاوى الهندیة میں ہے:

"ولو كان سنه مجوفا فبقي فيه أو بين أسنانه طعام أو درن رطب في أنفه تم غسله على الأصح، كذا في الزاهدي والاحتياط أن يخرج الطعام عن تجويفه ويجري الماء عليه هكذا في فتح القدير".

(کتاب الطہارۃ، الفصل الأول في فرائض الغسل، ج: 1، صفحہ: 13، ط: دارالفکر)

فقط واللہ أعلم


فتوی نمبر : 144512100855

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں