بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

30 شوال 1445ھ 09 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

کیاحرم کی حدود میں بغیراحرام کے جا سکتا ہے؟


سوال

کیاحرم کی حدود میں بغیراحرام کے جا سکتا ہے؟

جواب

واضح رہے کہ حدودحرم سے کافی پہلےچاروں طرف حرم جانے والوں کے لیے شریعت کی طرف سے ایسی جگہیں مقرر ہیں جہاں سے ان پر احرام باندھنالازم ہے،ان جگہوں کومیقات کہاجاتاہے،صورت مسئولہ میں جوشخص بھی ان میقات کے باہر سے آئے گااورمکہ مکرمہ کاقصدکرے گااس پراحرام باندھنالازم ہوگا،لیکن جوآدمی ان میقات کے بعد رہتاہواسے بغیراحرام کے حدودحرم جانے کی اجازت ہے۔

فتاویٰ ہندیہ  میں ہے:

"ولا یجوز للآفاقی أن یدخل مکة بغیر إحرام نوی النسک أو لا ولو دخلها فعلیه حجة أو عمرۃ کذا فی محیط السرخسی فی باب دخول مکة بغیر إحرام".

( کتاب المناسک، الباب الثانی فی المواقیت،ج:1،ص: 221، ط:رشیدیۃ)

فتاویٰ شامی میں ہے:

"وقد تجب کما إذا اجاوز المیقات بلا إحرام(قوله کما إذا جاوز المیقات بلا إحرام) أی فإنه یجب علیه أن یعود إلی المیقات ویلبی منه، وکذا یجب علیه قبل المجاوزۃ، قال فی الهدایة: ثم الآفاقی إذا انتهی إلی المواقیت علی قصد دخول مکة علیه أن یحرم قصد الحج أو العمرۃ عندنا أو لم یقصد لقوله - صلی اللہ علیه وسلم - لا یجاوز أحد المیقات إلا محرما ولو لتجارۃ ولأن وجوب الإحرام لتعظیم هذہ البقعة الشریفة، فیستوی فیه التاجر والمعتمر وغیرهما".

( کتاب الحج، ج:2، ص:455، ط:سعید)

البحرا لرائق میں ہے :

"(قوله: ‌من ‌جاوز ‌الميقات ‌غير ‌محرم ثم عاد محرما ملبيا أو جاوز ثم أحرم بعمرة ثم أفسد، وقضى بطل الدم) أي من جاوز آخر المواقيت بغير إحرام ثم عاد إليه، وهو محرم، ولبى فيه فقد سقط عنه الدم الذي لزمه بالمجاوزة بغير إحرام؛ لأنه قد تدارك ما فاته أطلق الإحرام فشمل إحرام الحج فرضا كان أو نفلا، وإحرام العمرة، وأشار إلى أنه لو عاد بغير إحرام ثم أحرم منه فإنه يسقط الدم بالأولى؛ لأنه أنشأ التلبية الواجبة عند ابتداء الإحرام."

(کتاب الحج، باب مجاوزۃ الیقات بغیر احرام، ج:3، ص:51، ط:دارالکتاب الاسلامی)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144510100376

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں