بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کٹے کا کتیا کا دودھ پینا


سوال

اگر  کٹا کتی کا دودھ پیےتو حلال ہے کہ حرام ؟

جواب

کتیا کا دودھ کٹے کو پلانا انسان کے لیے  جو کہ مکلف جائز نہیں ہے ،  التبہ اگر   کٹا  کتیا کا دودھ پی لے اور اس کا اثر  اس کے جسم میں ظاہر نہ ہوا ہوتو اس کا گوشت حلال ہے ،ذبح کرکے اس کو کھاسکتے ہیں ،لیکن اگر اس کے جسم میں بدبو پیدا ہوجائے تو اس صورت میں حکم یہ ہے کہ ذبح کرنے  سے چند ایام پہلے اسے باندھ دیا جائے اور اسے حلال و طاہر خوراک دی جائے، تا آں کہ اس کے جسم سے بدبو ختم ہوجائے، اس کے بعد اس کو ذبح کرکے کھالیا جائے ۔

وفي الفتاوى الهندية (۵/ ۲۹۰):

’’الْجَدْيُ إذَا كَانَ يُرَبَّى بِلَبَنِ الْأَتَانِ ، وَالْخِنْزِيرِ إنْ اعْتَلَفَ أَيَّامًا فَلَا بَأْسَ لِأَنَّهُ بِمَنْزِلَةِ الْجَلَّالَةِ وَالْجَلَّالَةُ إذَا حُبِسَتْ أَيَّامًا فَعُلِفَتْ لَا بَأْسَ بِهَا فَكَذَا هَذَا ، كَذَا فِي الْفَتَاوَى الْكُبْرَى‘‘. 

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144206200433

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں