بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

29 شوال 1445ھ 08 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

کسوہ نام رکھنا


سوال

کسوہ نام رکھنا کیسا ہے؟

جواب

کسوہ کے معنی لباس، پہناوا کے آتے ہیں،اس لیے اس لفظ سے نام رکھنا مناسب نہیں ۔

اس کے بجائے صحابیات رضی اللہ عنہن یا نیک خواتین کے اسماء گرامی میں سے کوئی نام رکھاجائے جو افضل ہونے کے ساتھ باعث برکت بھی ہے یا اچھا بامعنی نام رکھا جائے جس سے اسلامی  تشخص ظاہر ہو۔

لسان العرب میں ہے:

"الكسوة والكسوة: اللباس، واحدة الكسا؛ قال الليث: ولها معان مختلفة، يقال: كسوت فلانا أكسوه كسوة إذا ألبسته ثوبا أو ثيابا فاكتسى. واكتسى فلان إذا لبس الكسوة [الكسوة]؛ قال رؤبة يصف الثور والكلاب: قد كسا فيهن صبغا مردعا يعني كساهن دما طريا."

[ فصل الكاف، ج:١٥، ص:٢٢٣، ط: دار صادر - بيروت]

 اس كے علاوه ہماری ویب سائٹ  پر "اسلامی نام" کےعنوان سےبہت سارے بہترین نام موجود ہیں ، جس میں سے آپ نام کا انتخاب کرسکتے ہیں۔

اسلامی نام  دیکھنے کے لیے مندرجہ ذیل لنک   پر کلک کریں ۔

اسلامی نام

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144406102260

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں