بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 شوال 1445ھ 03 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

کثرت سے بالوں کو کنگھی کرنا


سوال

کیا بالوں کو ہر دن کنگھی کرنا حرام ہے؟

جواب

بالوں کو تیل لگانا اور کنگھی کر کے صاف ستھرا اور خوش نما بنا کر رکھنا تاکہ بال بکھرے ہوئے نہ نظر آئے، یہ مطلوب اور مستحسن ہے،تاہم  بالوں کی دیکھ بھال اور بناؤ سنگھار میں اس قدر مبالغہ کرنا کہ صبح شام اسی میں لگے رہیں جس سے دینی  یا دنیاوی امور میں حرج لازم آئے   قابل مذمت ہے،صورتِ مسؤلہ میں اگر بال پراگندہ یا بکھر  جانے کی وجہ سے ہر دن یا دن میں ایک سے زائد مرتبہ بالوں کو کنگھی کرنے کی ضرورت پیش آجائے تو کنگھی کرنا جائز ہے ،بشرطیکہ وہ کنگھی کرنا ضرورت کی وجہ سے ہو ،محض تزین  اور فیشن کی مقصود  نہ ہو۔

شعب الایمان للبیہقی میں ہے:

"عن سعيد بن عبد الرحمن الجحشي، عن أشياخهم أن النّبي صلى الله عليه وسلم قال لأبي قتادة: "إن اتخذت شعرًا فأكرمه" قال: فكان ‌أبو ‌قتادة حسبتُ يرجّله كُل يوم مرّتين. "

(شعب الإيمان,فصل فی إکرام الشعر و تدھینه و اصلاحه ج:8، ص:6036، ط:مكتبة الرشد الرياض)

المفاتیح فی شرح المصابیح میں ہے: 

"وعن أبي هريرةَ رضي الله عنه: أنَّ رسولَ الله صلى الله عليه وسلم قال: "مَن كانَ له شعرٌ فليُكْرِمْهُ".

قوله: "مَن كان له شَعرٌ فَلْيُكرِمْه"؛ يعني: ‌فَلْيُزينْه ‌وَلْيُنظِّفْه بالغسل والتدهين، ولا يتركه متفرقًا متَّسخًا؛ لأن النظافةَ وحسنَ المنظرِ محبوبٌ."

(المفاتیح فی شرح المصابیح،کتاب اللباس،باب الترجیل،ج:،ص:،ط:دارالنوادر)

سننِ ابی داؤد میں ہے:

"عن عبد الله بن مغفل، قال: نهى رسول الله صلى الله عليه وسلم عن ‌الترجل ‌إلا ‌غبا."

(سننِ ابی داؤد،کتاب الترجل،ج:4،ص:75،ط:المکتبۃالعصریۃ بیروت)

المفاتیح فی شرح المصابیح میں ہے:

"قوله: "نهى رسولُ الله صلى الله عليه وسلم عن ‌الترجُّل إلا غِبًّا"؛ يعني: نَهَى عن دوام تسريح الشَّعر وتدهينه.

"إلَاّ غِبًّا"، والغِبُّ: أن يفعلَ فعلًا حينًا بعد حينٍ."

(المفاتیح فی شرح المصابیح،کتاب اللباس،باب الترجیل،ج:،ص:،ط:دارالنوادر کویت) 

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144509100108

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں