بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کثرتِ وظائف سے سر پر بوجھ آنا


سوال

میں ایک دن میں بہت زیادہ ذکر اذکار وظائف تلاوت وغیرہ کرتا ہوں، سر میں بہت زیادہ بوجھ ہوتا ہے، چکر بہت زیادہ آتے ہیں، میرا ایک ساتھی کہتا ہے کہ یہ زیادہ اذکار وغیرہ کی وجہ سے تکلیف ہوتی ہے، کیا یہ سچ ہے؟  اگر ہے تو کوئی مشورہ یا آسان سا علاج ہو؛ کیوں کہ سر پر بہت زیادہ بوجھ ہوتا ہے!

جواب

آپ صبح وشام کی مسنون دعائیں، تلاوت اور تین عمومی تسبیحات (تیسرا کلمہ، درود شریف اور استغفار سو سو مرتبہ)کرلیا کریں، اس کے علاوہ وظائف کسی صاحبِ نسبت بزرگ کے مشورے اور اجازت کے بغیر نہ کریں، عمومی اَحوال میں معمولات میں اعتدال رکھنا چاہیے، دین کی یہی تعلیم ہے۔

 باقی سر  پر  تیل کی مالش کرلیا کریں،مغزیات استعمال کریں، اور کچھ  چہل قدمی کی عادت اپنائیے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144107201314

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں