بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کاسمیٹیکس کے کاروبار کا حکم


سوال

کاسمیٹیکس کا کاروبار کرنا کیسا ہے ؟

جواب

کاسمیٹکس (میک اپ اور بناؤ سنگھار کی اشیاء) کی خرید و فروخت کے جواز اور عدم جواز  میں اصول یہ ہے کہ اگر یہ اشیاء حلال چیزوں سے بنائی گئی ہوں اور پاک ہوں ، تو ان کی تجارت اور استعمال جائز ہے، اور اگر حرام یا ناپاک اشیاء سے بنائی گئی ہوں، تو ان کی تجارت کرنااوران کا  استعمال کرنا  جائز  نہیں ۔

 فتاوٰی شامی میں ہے:

"والحاصل أن جواز البیع یدور مع حل الانتفاع."

(باب بيع الفاسد، 5 /69، ط: سعید)

فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144404100110

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں