بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کسی مسلمان کو تکلیف دہ بات کرنا


سوال

کسی مسلمان بھائی کو تکلیف دہ باتیں کہنا کیسا ہے؟

جواب

حدیثِ مبارک میں کامل مسلمان کی  صفات میں ایک صفت یہ ذکر کی گئی ہے کہ کامل مسلمان تو وہی ہے جس کی زبان اور ہاتھ کی ایذاؤں سے دوسرے مسلمان محفوظ رہیں؛ لہذا کسی مسلمان بھائی  کو زبان، ہاتھ  یا کسی اور ذریعے سے کسی قسم کی  تکلیف دینا شرعاً جائز نہیں ہے۔

چنانچہ حدیث شریف میں  ہے:

"حدثنا شعبة، عن عبد الله بن أبي السفر، وإسماعيل بن أبي خالد، عن الشعبي، عن عبد الله بن عمرو رضي الله عنهما، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: «المسلم من سلم المسلمون من لسانه ويده، والمهاجر من هجر ما نهى الله عنه»."

(صحیح البخاري، باب المسلم من سلم المسلمون من لسانه ويده، ج: 1، صفحہ: 11، رقم الحدیث: دار طوق النجاة)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144203201075

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں