بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

19 شوال 1445ھ 28 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

حضرت نوح علیہ السلام کی قوم کا کشتی میں نجاست کرنا اوراس وجہ سے بیمار ہونے والا واقعہ من گھڑت ہے


سوال

کیا حضرت نوح علیہ السلام کی قوم کے لوگوں نے کشتی میں نجاست کردی تھی جس کی وجہ سے وہ جلد کی بیماری میں مبتلا ہوگئے تھے؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں حضرت نوح علیہ السلام کی بنائی کشتی میں قومِ نوح کا نجاست کرنا، جلد کی بیماری میں مبتلاء ہونے سے متعلق جو واقعہ مشہور ہے وہ من گھڑت ہے۔

کسی معتبر اور مستند کتاب میں اس کا ذکر نہیں ہے، اس کا بیان کرنا درست نہیں ہے۔

تفسیر طبری میں ہے:

"لما آذى نوحًا في الفلك ‌عَذِرة ‌الناس، أمر أن يمسح ذنب الفيل، فمسحه، فخرج منه خنزيران، وكفي ذلك عنه".

(سورة هود،ج:12، ص:400، ط:دارهجر)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144501100315

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں