بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

3 ربیع الثانی 1446ھ 07 اکتوبر 2024 ء

دارالافتاء

 

کشمالہ اور الیانہ نام کاحکم


سوال

کشمالہ اور الیانہ نام رکھنا کیسا ہے ہم اپنی بیٹی کا نام رکھنا چاہتے ہیں ؟

جواب

کشمالہ  نام ہمیں کسی لغت میں نہیں ملا،اسی طرح  (الیانه) أليان ، أليانةکا معنی ہے بڑے سرین والا ہونا ،اس معنی کے اعتبار سے یہ نام رکھنا درست نہیں ہے کوئی دوسرا اچھا اور ذو معنی نام رکھا جائے، بہتر یہ ہے کہ صحابیات    رضی اللہ عنھن کے ناموں میں سے کسی نام کا انتخاب کیا جائے۔

القاموس المحیط میں ہے :

"‌الألية: العجيزة، أو ما ركب العجز من شحم ولحمج: أليات وألايا، ولا تقل: إلية، ولا لية، وقد ألي، كسمع. وكبش أليان، ويحرك، وألى وآل وآلى، ونعجة أليانة وأليا، وكذا الرجل والمرأة، من رجال ألي ونساء ألي وأليانات وألايا وألاء.والألية: اللحمة في ضرة الإبهام، وحماة الساق، والمجاعة، والشحمة، وبالكسر: القبل، والجانب.والآلاء: النعم، واحدها: إلي وألو وألي وألى وإلى.والألي، كغني: الكثير الأيمان.وألية: ماء، وبالضم: بلدان بالمغرب،وأليتان: هضبتان بالحوأب".

(باب الواو والیاء،فصل الھمزۃ 1260،موسسۃ الرسالۃ)

تاج العروس من جواہر القاموس میں ہے :

"قال ابن سيده: هو جمع آلى على أصله الغالب عليه لأن هذا الضرب يأتي على أفعل كأعجز وأسته فجمعوا فاعلا على فعل ليعلم أن المراد به أفعل.

(و) كباش ( {أليانات) جمع} أليانة، (و) نساء ( {ألايا جمع} أليا، (! وألاء) بالمد جمع ألى مقصور".

(باب الواو والياء ، فصل الھمزة مع الواو والياء 37 /96 ط: وزارۃ الإرشاد والأنباء في الکویت)

فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144408101706

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں