بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

’’کشف‘‘ نام کا مطلب اور رکھنے کا حکم


سوال

"لڑکیوں  کا نام "کشف" رکھنا درست ہے؟

جواب

’’کشف‘‘ عربی زبان کا لفظ ہے اور  اس کے معنیٰ کھولنے، ظاہر کرنے اور پردہ ہٹانے کے آتے ہیں، ان معانی کے اعتبار سے لڑکی کے  لیے یہ نام مناسب نہیں ہے، بہتر ہے کہ لڑکی کا نام صحابیات مکرمات رضی اللہ عنہن کے ناموں میں سے کسی کے نام پر رکھا جائے۔

تاج العروس (24/ 312):

’’الكشف، كالضرب، والكاشفة: الإظهار الأخير من المصادر التي جاءت على فاعلة، كالعافية والكاذبة، قال الله تعالى: ليس لها من دون الله كاشفة أي: كشف وإظهار، وقال ثعلب: الهاء للمبالغة، و قيل: إنما دخلت الهاء ليساجع قوله: أزفت الآزفة. و قال الليث: الكشف: رفع شيء عما يواريه ويغطيه، كالتكشيف قال ابن عباد: هو مبالغة الكشف‘‘.

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144211200561

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں