کاشان احمد کا نام رکھنا کیسا ہے؟
" کاشان" عراق میں ایک شہر کا نام ہے۔
(فرہنگِ فارسی، المادۃ:کاشان، ص:568، ط:دارالاشاعت)
اَحمَد نام کا معنیٰ ہے:قابلِ تعریف۔
(القاموس الوحید، المادّۃ: ح/ م/ د، ص:353، ط:ادارۃ الاسلامیات)
احمد حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے صفاتی ناموں میں سے ہے، لہذا بچے کا نام صرف احمد یا محمد احمد رکھنا بہتر ہے، کاشان نام رکھنامجہول المعنیٰ ہونے کی وجہ سے درست نہیں ہے۔
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144506101714
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن