بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

کاروبار شروع کرنے پر دعا


سوال

کسی کاروبار کے شروع کرنے پر دعا ؟

جواب

نیا کاروبار شروع کرنے سے پہلے اس کاروبار کے جائز اور ناجائز ہونے کے مسائل مستند علماء  ومفتیانِ کرام سے پوچھ لیں اور پھر استخارہ کر کے نیا کاروبار شروع کریں،  ان شاء اللہ  بہتری   ہوگی، اور کاروبار کے دوران بھی شرعی اَحکام کی رعایت  کا اہتمام کریں، اس کے ساتھ ساتھ  کاروباری نفع میں سے کچھ مقدار نفلی صدقے کے طور پر فی سبیل اللہ خرچ کرنے کا معمول بنالیجیے، اس سے کاروبار میں ہونے والی کوتاہیوں کی تلافی بھی ہوگی اور  ان شاء اللہ آمدن میں برکت بھی۔

مالی حالات  کی کشائش کے لیے  ہر نماز کے بعد دعا اور  روزانہ  صبح و شام  سورہ واقعہ  اور سورہ طارق پڑھنے کا معمول  بنالیجیے۔صبح کام کا آغاز کرنے سے پہلےسورہ یسین شریف  پڑھ لیا کریں۔ مالی وجانی خسارہ ونقصان سے حفاظت کے لیے  درج ذیل مسنون دعاتین تین مرتبہ صبح اور شام پڑھ لیا کریں:

’’بِسْمِ اللّٰهِ الَّذِيْ لَا یَضُرُّ مَعَ اسْمِهٖ شَیْءٌ فِيْ الْأَرْضِ وَلَا فِيْ السَّمَآءِ وَ هُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ ‘‘

 فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144110201235

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں